wazir e aalaa punjab ko sahafi colony phase 2 ki summary paish

صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، پرویز الہیٰ۔۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکریٹری جیریمی ڈئیر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران صحافتی تنظیم کے نمائندوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ جیریمی ڈیئر نے صحافیوں کے تحفظ اور معاشی مسائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر کسی صورت اثر نہیں پڑنا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صحافیوں کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ماضی میں بھی صحافیوں کے مسائل حل کیے اور اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے معاشی استحکام کے لیے میڈیا مالکان کے بقایا جات جلد ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں