geo news mein hartaal kaamiyab

جیونیوزمیں ہڑتال کامیاب، پھر ہڑتال کا اعلان۔۔

نمبر ون کے دعویدار جنگ گروپ کے نیوزچینل ، جیونیوز میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملک بھر میں جیوکے ملازمین نے  کامیاب علامتی کام چھوڑ ہڑتال کی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے ایکشن کمیٹی نے آج یعنی (جمعرات) کو پھر کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔۔پپو کے مطابق بدھ کے روز جیونیوزکے تمام بیوروز میں صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دوپہر تک مکمل ہڑتال رہی، کوئی خبر کوئی ٹکر فائل نہیں ہوا، کوئی فوٹیج آن ائر کے لئے نہیں بھیجی گئی۔۔ تمام بیوروز میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آؤٹ اسٹیشن رپورٹرز کی ڈیسک ( او ایس آر) اور اسپورٹس ڈیسک شامل رہی۔۔ پپو کے مطابق کامیاب کام چھوڑ ہڑتال کو دیکھتے ہوئے جیوانتظامیہ میں بھی کچھ ہل جل ہوئی، پپو کا کہنا ہے کہ آج (بدھ) دو لاکھ سے چار لاکھ تک والوں کو نومبر کی سیلری دے دی گئی۔۔جب کہ منگل کے روز ہونے والے مذاکرات میں انتظامیہ کا کہنا تھا یہ یہ سیلری بیس فروری کو دیں گے۔۔ پپو نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیٹی کی ہدایات پر آج (جمعرات) بھی تمام بیوروز میں صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک ہڑتال رہے گی، اس دوران کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔۔ پپو نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے ایک ذمہ دار رکن نے آج(بدھ) اپنا قول نبھایا اور جیسا کہا تھا کہ سیلری نہ ملنے تک آفس نہیں آؤنگا، وہ آج دفتر نہیں پہنچے۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں