92 News sy Dr Danish team samet farigh

نائنٹی ٹو نیوز سے ڈاکٹر دانش ٹیم سمیت فارغ

حکومت کے خلاف بات مالکان کو برداشت نہ ہوسکی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائنٹی ٹونیوز کی انتظامیہ نے حکومت مخالف ٹوئیٹ اپنے پروگرام اینکر ڈاکٹر دانش کو پوری ٹیم سمیت فارغ کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر دانش نے پی ٹی آئی کے ایک معروف رہنما کے خلاف کچھ ٹوئیٹ کیا تھا جب کہ نائنٹی ٹو کی پالیسی ہے اور تمام اینکرز کو بتایا بھی گیا ہے کہ حکومت مخالف کوئی بات نہیں کرنی، لیکن ڈاکٹر دانش کی حکومت مخالف حق گوئی مالکان کو برداشت نہ ہوسکا جس کے بعد منگل کی شام اینکر کو ان کی پوری ٹیم سمیت اچانک زبانی طور پر فائر کردیا گیا۔۔پپو نے سوال کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی شخص اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کرتا ہے تو کیا اس پر بھی پابندی ہے؟ آزادی اظہار رائے کے چیمپئن بننے والے نائنٹی ٹو نیوز کے مالکان اور انتظامیہ نے کیا ایسا کوئی سرکلر جاری کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی نائنٹی ٹو کا کوئی ملازم حکومت مخالف بات نہیں کرسکے گا؟ پپو کے مطابق ڈاکٹر دانش اگر نائنٹی ٹو کی اسکرین پر حکومت مخالف کوئی بات کرتا تو اسے پالیسی کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے کارروائی کرنا سمجھ میں آتا ۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں