’’92 نیوز ‘‘ نے اسپیشل ڈیم فنڈ ریزنگ ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈز کیلئے دل کھول کر پیسے عطیہ کئے،تین گھنٹے کی اس نشریات میں معروف گلوکار سلمان احمد نے 1لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ سابق پاکستانی کرکٹر سعید اجمل نے 1 لاکھ روپے،ابرار الحق نے 10 لاکھ روپے اور آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز کیلئے 10 ہزار ڈالر دینے کااعلان کیا۔ٹرانسمیشن میں بارسلونا میں رہنےوالے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 34ہزار 200یورو ڈیم فنڈ میں جمع کرائیے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی امام مسجد حافظ محمد سعید ہاشمی نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان ڈیم فنڈ کے لیے ایک کروڑ سے زائد رقم دینے کا اعلان کیا ۔برطانوی شہرمڈلبرو میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 26ہزار پاؤنڈ جمع کرانے کا اعلان کیا جبکہ ایک گمنام محب وطن پاکستانی نے ڈیمز فنڈز میں 10 ہزار یورو جمع کرانے کا اعلان کیا ۔ڈبلن سے پی ٹی آئی کے صدر نے ایک لاکھ پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا جبکہ وہ اس سے پہلے بھی ڈیمز فنڈز میں 25ہزار پاؤنڈ کی رقم جمع کرا چکے ہیں ،بریڈ فورڈ کے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورنے 4ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا۔خصوصی نشریات رات 10سے 12 بجے تک تھیں مگر پوری دنیا سے پاکستانیوں کی کالیں اور عطیات لینے کیلئے وقت کم پڑ گیا اور ٹرانسمیشن 12 کی بجائے رات ایک بجے تک جاری رہی ۔
اسپیشل ڈیم فنڈ ریزنگ ٹرانسمیشن
Facebook Comments