نائنٹی ٹو نیوز فیصل آباد کے بیمار بیورو چیف نے ایک اور ورکر جو نوکری چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے فیصل آباد 92نیوز کے ایک ورکر نے چند دن پہلے بیوروچیف سے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کی وجہ دریافت کی جس پر بیوروچیف نے بدتمیزی کی تھی اس دوران ورکر کی جانب سے تھپڑ مارنے کی اطلاع بھی تھی ورکر کی جانب سے کام چھوڑنے کی دھمکی پر چند ہی گھنٹوں بعد بیوروچیف نے ورکر کو آفس بلا کر رام کرلیا اور استعفیٰ واپس کردیا مگر بیمار بیوروچیف نے یہ بات اپنے دل میں رکھی ڈسٹری بیوشن کے شعبہ میں ملازمت کرنے والے ورکر کو دو دن پہلے آفس میں بلایا گیا اور اس کو ہدایت کی ہے کہ اب وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ریسیپشن پر بھی ڈیوٹی کرئے گا اور فیصل آباد ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کا نمائندوں اور شہر کے تاجروں سیاست دانوں کو فون کرکے انہیں چودہ اگست پر اشتہارات دینے کیلئے قائل کرے جس پر ورکر کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے ان کاموں کا تجربہ نہیں اور یہ میری ڈیوٹی میں بھی شامل نہیں ہے جس پر ابیمار بیوروچیف نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا اور کھری کھری سنائی جس پر دل برداشتہ ورکر نے اپنا استعفیٰ دے دیا اس سے قبل بھی بیمار بیوروچیف ایک ڈی ایس این جی انجنئیر اخبار کے دو رپورٹرز اور نصف درجن کے قریب آفس بوائے کو بے جا تنگ کرتا رہا جس پر وہ کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں جس میں سے ایک رپورٹر نے تو صحافت کو ہی خیر باد کہہ دیا اور چائے کا ہوٹل کھول لیا۔۔
92 نیوز کے برطرف رپورٹر نے چائے کا ہوٹل کھول لیا۔۔
Facebook Comments