پپو کی کامیاب مخبریوں کے بعد 92 نیوز فیصل آباد بیورو کے معاملات درست طریقے سے چلانے کیلئے گھی و چینی فروش مالکان نے موجودہ بیمار بیوروچیف کو ڈپٹی بیوروچیف یا ٹی وی کیلئے کسی سینر چیف رپورٹر کو رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے فیصل آباد بیورو میں گذشتہ 3 سال میں رپورٹرز کی دو سیٹیں مکمل کرنے کیلئے متعدد بڑے بڑے اداروں سے رپورٹرز لائے گئے مگر یہاں کی تنگدستی اور بیوروچیف کی ذہنی حالت کے باعث رپورٹرز نے 92 نیوز چھوڑ کر واپسی میں ہی عافیت جانی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان دو سیٹوں کو چھوڑ کر جانے والے اب قومی چینلز کے کامیاب بیورو کے طور پر ابھر کر آئے ہیں۔ فیصل آباد چینل کے بیوروچیف کی جانب سے ڈپٹی بیوروچیف کی سیٹ کیلئے ان دونوں بیوروچیفس کے ساتھ باری باری میٹنگز کی اور انہیں واپس اپنے چینل میں ڈپٹی بیوروچیف کی سیٹ کیلئے آفرز کی، دھاگہ فروش قومی چینل کے بیوروچیف کو ڈپٹی بیوروچیف کی سیٹ آفر کروائی گئی وہیں میٹھائی بیچنے والے چینل کے فیصل آباد کے بیوروچیف کو کئی سبز باغ دکھائے۔ مگر دونوں بیوروچیف صاحبان نے آنے سے صاف صاف انکار کر دیا، وہیں 92 نیوز چینل میں عرصہ ڈھائی سال سے کرائم رپورٹر کی سیٹ خالی پڑی ہے۔ اس سیٹ پر خاتون رپورٹر 6 ماہ براجمان ہوئی مگر دردِ سر کے باعث خیر آباد کہہ گئی۔اب یہ سیٹ بھی کسی ماہر کرائم رپورٹر کی منتظر ہے۔ 92 نیوز فیصل آباد بیورو میں ڈپٹی بیوروچیف کی ہائرنگ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے یہ تو وقت بتائے گا۔۔
فیصل آباد بیورو کو ڈپٹی بیوروچیف کی تلاش۔۔
Facebook Comments