نائنٹی ٹو نیوز نے صحافی دشمنی کی انتہا کر دی۔ ملازمت کے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔ کراچی سے بلائے گئے ایک سینئر پروڈیوسر کو بغیر کسی وجہ کے اچانک نوکری سے نکال دیا۔۔ سینئر پروڈیوسر نے کراچی سے لاہور شفٹ ہونے کیلئے کرائے پر مکان حاصل کر کے ایڈوانس بھی ادا کر دیا تھا۔ جب فیملی کو لینے کراچی پہنچا تو پیچھے سے انتظامیہ نے فون کر کے کہا کہ آپ کی لاہور واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔۔پپو کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سینئر پرڈیوسر نے نان پروفیشنل رویہ دیکھتے ہوئے تین ماہ میں ہی ہمت ہاردی اور استعفا دے کر گھر بیٹھ گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز میں کام کرنا بڑے دل گردے کا کام ہے کیوں کہ کس وقت ذلت اٹھانا پڑجائے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، پپو کے مطابق نیوز روم کے کارکنان پر ہر وقت خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔۔