ninety two akhbar ke karachi islamabad station band

92نیوزکو لیگل نوٹس، پیمرا میں بھی شکایت۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ضلع ملیر این اے 238 کے ممبر قومی اسمبلی سید رفیع الله آغا نے مقامی صحافی کاشف ہاشمی کو فون پر دی جانے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہوئے تمام صحافی برادری کی دل وجان سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے رہے ہیں سید رفیع الله آغا کے مطابق انکے متعدد سینیر صحافیوں سے 25 سال سے بھی زاید عرصہ سے انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ قائم رہیں گئے انھوں نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین اور بعض جرائم پیشہ بااثر گروه میری کردار کشی کیلئے سرگرداں ہیں اور میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں کیونکہ میں لینڈ مافیا اور پانی چوروں کے خلاف کھڑا ہوں اور الله کے حضور دعا گو ہوں کہ اگر میں سچا ہوں تو مجھے سرخرو کرے انھوں نے کہا کہ میری کردار کشی کرنے والے نجی ٹی وی 92 نیوز کو لیگل نوٹس دینا یا چیرمین پمیرا کو تحریری درخواست میرا قانونی اخلاقی حق ہے تاہم یہ صحافیوں سے محاذ آرائی نہیں کسی کے سیاسی مخالفین کے ایما پر انکی کردار کشی کرنا اور بغیر کسی ثبوت کے بغیر موقف کے خبریں شائع کرنا ایک پروفیشنل صحافی کو زیب دیتا ہے؟تاہم اسکے باوجود میں قانونی راستہ اپنا نے پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی صحافی کو دھونس اور دھمکیوں کی مذمت کرتا تھا کرتا ہوں اور انشااللہ کرتا رہونگا۔(پریس ریلیز)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں