92 akhbaar ki bandish jabri bartarfio par sahafati tanzeemo ka shadeed ahtejaaj

92 نیوز کے رپورٹرپرپی ٹی آئی کارکنوں کا تشدد۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے  لاہور میں پارٹی کے عوامی اجتماع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے 92 نیوز ٹی وی کے رپورٹر خاور مغل کو محض فرائض کی ادائیگی پر زدوکوب کیا۔ حملہ آوروں نے رپورٹر کو گالیاں دینے کے علاوہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹی وی چینل کا لوگو بھی چھین لیا۔پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے مشاہدہ کیا کہ یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے اس سے قبل نیو نیوز کے سینئر صحافی نصر اللہ ملک کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جو پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کر رہے تھے۔ پارٹی کے کچھ کارکنوں نے اینکر غریدہ فاروقی کے خلاف ایک بینر آویزاں کیا جو کہ ان کی کردار کشی کے مترادف ہے۔ “یہ پریشان کن ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان واقعات کی مذمت نہیں کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسے جارحانہ اقدامات سے آنکھیں چرا رہے ہیں جو ورکنگ صحافیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔یونین کے دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر حملے اور غریدہ کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں