کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ممبر راجہ عمران پر دوران ڈیوٹی مبینہ ایف بی آر کمشنر کی جانب سے حملے اور گالم گلوچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مبینہ کمشنر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ خان، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے پروگرام ریکارڈنگ کے دوران مبینہ ایف بی آر کمشنر کے حملے اور گالم گلوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث فرد کو گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،مختلف حلقوں کی جانب سے آئے روز صحافیوں پرتشدد،جان لیوا حملے اور دھمکیوں کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں جوکہ متعلقہ اداروں کی غفلت اورلاپرواہی کانتیجہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صحافتی حلقوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کی توجہ اس طرح کے واقعات کی طرف باربارمبذول کرانے کے باوجودایسے واقعات کی روک تھام کے لے کچھ نہیں کیاجارہااور اب ایک اور صحافی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے حملہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور واقعہ میں ملوث فرد اہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگرکسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کیاگیا تو صحافتی حلقے آئندہ کے لائحہ عمل اور سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
92 نیوزکے صحافی پر دوران رپورٹنگ حملہ۔۔
Facebook Comments
