نائنٹی ٹو نیوز جو ابھی تک میڈیا بحران سے کافی دور تھا اور گزشتہ ماہ تو اس ادارے میں تنخواہیں بڑھائے جانے کا بھی شور ہوا تھا لیکن اچانک ہی نئے چیف فنانشل آفیسر کے آتے ہی بحران ظاہر ہونے لگا، پپو کا کہنا ہے دو روز قبل ملک بھر کے ہیڈز کو بذریعہ ای میل سرکلرجاری کیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ کوئی ڈی ایس این جی بغیر اجازت فیلڈ میں نہیں جائے گی تمام کیمرہ مینوں کو بٹھادیاگیا اور رپورٹرز کو ای کٹ کے ذریعے ایونٹ کور کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی ایونٹ پر ڈی ایس این جی نکالنے کے لئے لاہور ہیڈآفس سے لازمی اجازت لینی ہوگی اور چیف فنانشل آفیسر فیصلہ کرینگے کہ کون سا ایونٹ کور کرناہے۔ پپو کے مطابق نائنٹی ٹو انتظامیہ کے اس اقدام سے کیمرہ مینوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے
Facebook Comments