الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور ورکرز کے لئے کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک میڈیا میں چینلز انتظامیہ اور مالکان کی من مانیاں مسلسل جاری ہیں جس کی وجہ سے خمیازہ ورکرز اور صحافیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آٹھ گھنٹے کام کا قانون رائج ہے اور پاکستان میں بھی فیکٹریوں، صنعتوں، ملوں ، سرکاری و نجی دفاتر میں یہی قانون نافذ ہے لیکن الیکٹرانک میڈیا میں کچھ چینلز نو، نو گھنٹے کام لے رہے ہیں، اسی طرح پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز میں کسی بھی طرح کا گزیٹڈ آف نہیں دیا جاتا۔یعنی ملک بھر میں جب عام تعطیل دی جاتی ہے تو نائنٹی ٹو کے ورکرز کو وہ سہولت بھی مہیا نہیں۔۔ نائنٹی ٹو نیوز میں کام کرنے والے صحافیوں اور ورکرز کا کہنا ہے کہ 14 اگست،23 مارچ،5 فروری ہو یا یہاں تک کہ یوم مزدور (یکم مئی) کی بھی کوئی گزیٹڈ آف نہیں دی جاتی۔ ستم ظریفی یہ کہ بتایا بھی نہیں جاتا اور جب کوئی ورکرز چھٹی کر لیتا ہے تو اس کے بعد مہینے کے آخر میں بتایا جاتا ہے کہ 92 نیوز میں کوئی چھٹی تھی ہی نہیں۔ ایسا گزشتہ ایک سال سے ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سالانہ چھٹیوں، بیماری اور کیجول چھٹیوں پر کٹ لگایا جاچکا ہے اور چھٹیاں آدھی کردی گئی ہیں۔
نائنٹی ٹو نیوز میں سرکاری تعطیلات پر پابندی۔۔
Facebook Comments