فیصل آباد بیورو کے کچن کو تالے لگ گئے۔۔

92 نیوز فیصل آباد بیورو کی خبریں شہہ سُرخیوں میں رہنے کے بعد بیورو کے حالات رمضان میں تو شاندار ہوگئے تھے مگر اب رمضان گزرتے ہی بیمار بیوروچیف نے روزنامہ 92 نیوز اور ٹی وی  چینل کے ملازمین کیلئے چائے بند کر دی، ڈرائی ملک سے بنی چائے ملازمین کو دن میں ایک بار ہی ملتی تھی، نام نہاد وجوہات کو بنیاد بنا کر گھی فروش مالکان کے آبائی شہر کے بیورو میں چائے کی بندش پر ملازمین میں خاصی پریشانی ہے۔ پپو کے مطابق بیمار بیوروچیف کی طرف سے احکامات جاری ہوئے ہیں کہ نہ تو دفتری فنڈ سے چائے ملے گی اور نہ کوئی سٹاف ممبر خود دودھ منگوا کر چائے بنوائے گا۔ گھی فروش مالکان کی جانب سے چائے کیلئے آنے والے فنڈز کہاں جائیں گے؟؟ ۔ چائے تو بند ہوئی ہی تھی اب ٹھنڈے پانی کی ہی بات سن لیجئے۔۔ چند روز قبل دفتر کا ڈسپنسر بیمار بیوروچیف نے اپنے کارِ خاص کے ذرئعے ٹھیک کروانے کے بہانے اٹھوا دیا۔۔ اور ڈسپنسر کو اپنی مقامی نمک کی فیکٹری میں رکھوا دیا۔ شدید گرمی میں دفتر کے ملازمین ٹھنڈے پانی سے محروم ہیں۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بیوروچیف کی نمک کی فیکٹری میں بیشتر سامان 92 نیوز بیورو سے اٹھوا کر وہاں سیٹ کرایا گیا ہے۔ اگر وہاں کی تلاشی لی جائے تو پرانے صوفے، ڈسپنسر، کرسیاں، کمپیوٹر اور نجانے کیا کیا وہاں سے برآمد ہوسکتا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں