92 News ban Mobile Phone to Anchors

چینل میں اینکرز کے فون کرنے پر پابندی

لاہور کے ایک چینل میں انتظامیہ نے اینکرز کے فون کرنے کے استعمال پرپابندی لگادی ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ 92 نیوز میں جمعہ(کل) سے میک اپ روپ میں لاکرز بنادیئے گئے ہیں جہاں اینکرز نے پہنچتے ہی اپنے موبائل فون اور پرس رکھ دینے ہیں، میک اپ روم اور نیوزاسٹوڈیو میں کوئی بھی اینکر فون استعمال نہیں کرے گا۔۔ جس پر کل سے سختی سے عمل درآمد شروع کرادیاگیا ہے۔۔پپو کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اینکرز اپنے اہل خانہ کو پی سی آر کا نمبر بتائیں جس پر بات ممکن ہوسکے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔ خواتین اینکرز پر اپنی پسند کا وارڈوب یعنی ڈریسز، کلر ، میک اپ اور ہیئر اسٹائل بنانے پر بھی پابندی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اینکرز کی نگرانی کے لئے میک اپ روم میں تین کیمرے نصب ہیں ۔۔ اس نئی پابندی سے اینکرز شدید پریشانی کا شکار ہیں کیوں کہ دوران ڈیوٹی وہ اپنے احباب اور اہل خانہ سے مکمل کٹے ہوئے ہونگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں