92 mein bartarfian aaj mulk gair ahtejaj ka aelan

نائنٹی ٹومیں برطرفیاں، آج ملک گیر احتجاج کااعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 92 اخبار سے صحافیوں کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ 92 اخبار کے اشتہار فوری طور پر بند کرکے مالکان کے کسان گھی سے اب تک کے تمام کاروبار کا فارنسک آڈٹ کرایا جائے۔ پی ایف یو جے کے صدر حاجی محمد نواز رضا، سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا معاشی مشکلات کا شکار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ برطرفی ایک المناک اور غیر انسانی عمل ہے۔ وزارت اطلاعات 92 اخبار کے مالکان کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ ایسےاقدامات سے باز رہیں ۔پی ایف یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف جسٹس پاکستان 92 اخبار کے مالکان کو جبری برطرفیوں سےروکیں۔پی ایف یو جے دستور اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔ بدھ 9 اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں