فیصل آباد 92نیوز چینل اور اخبار میں ایک بار پھر ہلچل مچی ہوئی ہے 32 لاکھ روپے بجلی کا بل آنے پر بیورچیف کی ایک ٹانگ چینل کے دفتر اور ایک فیسکو آفس میں ہے لاکھ جتن اور ترلے بھی کام نہیں آئے ہیں فیسکو افسران نے بل کی کمی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹر کے مطابق ریڈنگ درست ہے لہذا ایک پائی بھی بل کم نہیں ہوگا ۔۔پپو کے مطابق بیوروچیف کی جانب سے بیٹ رپورٹر کے ترلے بھی کئے گئے جس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بل ٹھیک ہے اس کی ادائیگی کرنی چاہیے البتہ اس کی قسطیں کروائے جس پر بیورو چیف نے اپنے موبائل فون نمبر سے فیسکو افسران کو میسج کئے اور میسج میں اپنی شناخت کی بجائے بیٹ رپورٹر کی شناخت کروائی اور بل میں کمی کرنے کی منت سماجت کی گئی مگر فیسکو افسران نے بیٹ رپورٹر کو فون کیا تو پتا چلا کہ بیورو چیف بیٹ رپورٹر بن کر میسج میں منت ترلا کررہا کیونکہ چینل مالکان کی جانب سے بھاری بل پر بیورو چیف کو نا صرف کھری کھری سنائی گئی بلکہ بل میں کمی کی ہدایت بھی کی گئی ہیں ساتھ ہی ساتھ بیوروچیف کے اختیارات میں بھی کمی کرتے ہوئے ایک ایڈمن کو تعینات کیا گیا ہے جو حاضری، آفس بوائے، پرنٹنگ پریس ڈرائیورز، انجینئرز ٹیم کے معاملات اور چیزوں کی پرچیزنگ خود کرے گا۔۔ پٹھان ایڈمن نے دفتر چارج سنبھالتے ہی ملازمین کے دل موہ لئے ہیں ٹی وی چینل کے تمام رپورٹرز کو نئی کرسیاں فراہم کردی گئی ہیں کئی مہینوں سے بند چائے بھی شروع کردی گئی ہے ہر شفٹ کو دو مرتبہ چائے ملنے لگی ہے ساتھ ہی ساتھ پہلی مرتبہ روٹی رکھنے کیلئے چھابیاں خریدی گئی ہے اور فیصل آباد بیورو میں پہلی مرتبہ ایسا کیا گیا ہے کہ ہفتے میں دو مرتبہ سویٹ ڈش بھی بنائی جارہی ہے جس پر عملہ خوشی سے نہال ہے۔۔
92فیصل آباد بیورو میں کبھی خوشی کبھی غم۔۔
Facebook Comments