news channel ke engineer ko chori shuda bike wapis milgyi

نائنٹی ٹو اخبار کراچی،لاہور،اسلام آباد سے برطرفیوں پر اظہارافسوس۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے روزنامہ 92 نیوز اسلام آباد اور کراچی اسٹیشن مکمل بند کرنے اور لاہورا سٹیشن سے درجنوں ورکروں کو نوکریوں سے برخاست کرنے پر شدید افسوس کا اظہارکیاہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ روزنامہ 92 نیوز سے وابستہ صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں جو انتہائی قابل افسوس ہے،نوکریوں سے فارغ کئے گئے ملازمین کوشدیدذہنی اور مالی پریشانی کا سامناہے اوراخبار دفاتر کی بندش صحافیوں اورملازمین کے لئے بے روزگاری کاایک نیا طوفان لیکرآیا ہے جس سے انھیں اور ان کے خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیاورکرز کو تمام قوانین کے باجود بغیر پیشگی اطلاع اس طرح اچانک نوکریوں سے برخاست کرنا ظلم کے مترادف ہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ حکام ایسے واقعات کا نوٹس لیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ میڈیا ہاؤسز ایسے اقدامات نہ اٹھائیں ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں