90 feesad log akhbar nahi parhte

90 فیصد لوگ اخبار نہیں پڑھتے، گیلپ سروے۔۔

آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) نے  اخبارات پڑھنے کے حوالے سے تمام سرکردہ روزناموں میں اشتہارات دئیے۔یہ اشتہارات 25 ستمبر کو آنے والے قومی اخبارات کے قارئین کے دن کے سلسلے میں شائع کیے گئے ہیں۔ 2019 میں، اے پی این ایس نے اخبارات کے مطالعے کو فروغ دینے کے لیے اس دن کو قومی اخبارات کے قارئین کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات میں کہاگیا کہ ۔۔ ہم حقائق  پر پردہ نہیں ڈالتے، ہم صرف ان سے پردہ اٹھاتے ہیں۔نومبر 2022 میں گیلپ پاکستان کے سروے سے پتہ چلا کہ 90 فیصد لوگ اخبار پڑھنے میں کوئی وقت نہیں گزارتے۔ سروے کے مطابق جو لوگ اخبار پڑھتے ہیں، ان میں سے 5 فیصد نے ایک گھنٹہ گزارا جب کہ 2 فیصد نے دو گھنٹے روزنامے پڑھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں