mujhse koi shadi nahi karna chahta

نوسال کی عمر میں پہلا کمرشل کیا تھا، اداکارہ میرا۔۔

معروف اداکارہ میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے اور خود سے متعلق تنازعات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔میرا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ کئی وجوہات کی بنا پر میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ انڈسٹری میں بہت زیادہ مسابقت محسوس کر رہی ہیں اور اس مقابلے کی وجہ سے وہ روزمرہ بہتری لانے کے لیے خود پر کام کر رہی ہیں۔میرا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنے تنازعات میں کیوں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں وہ خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے شوبز میں قدم میں رکھا تھا، 9 سال کی عمر میں جب میرا پہلا اشتہار نشر ہوا تو اس میں سے مجھے نکال دیا تھا۔میرا جی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کرئیر میں ہونے والے تنازعات اور دیگر سے متعلق بات کی۔ میرا نے بتایا کہ میں نے 9 سال کی عمر میں پہلا اشتہار کیا تھا، اصل میں یہ بچوں کا اشتہار تھا جس کے لیے میری تصاویر لی گئیں لیکن جب شوٹنگ مکمل ہوئی اور اشتہار نشر ہوا تو میں کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ اشتہار سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ چہرے کے خدوخال کی وجہ سے کیمرہ کے سامنے 9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظرآرہی تھی، بعدازاں اشتہار میں میرا کردار کسی اور کو دے دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں