internet speed kum hone se mutaliq koi policy nahi

نولاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس،فحش ویب سائٹس بلاک۔۔

پی ٹی اے کی جانب سے 9 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے اور اب تک 100,183 گستاخانہ یو آر ایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے اُن ویب سائٹس کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اور حکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک بھر سے روزانہ تقریباً 20 ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔ صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لیے VPNsکا استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے اس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں