vpn ka barhta istemal internet ki sust raftari ka sabab bana

نولاکھ سے زائد غیراخلاقی ویب سائٹس، اکاؤنٹس بلاک۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےگزشتہ دس سال میں سب سے زیادہ 9 لاکھ40 ہزار فحاشی پھیلانے والی اور غیر اخلاقی ویب سائٹس اور اکائونٹس بلاک کئے،ذرائع کے مطابق دسمبر 2022 تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 53 ہزار 722 ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کئے گئے، دوسرے نمبر پر اسلام کیخلاف 77ہزار 237 ، تیسرے نمبر پر دفاع پاکستان کیخلاف 57 ہزار 950، چوتھے نمبر پر فرقہ وارنہ اور نفرت آمیز تقاریر 46 ہزار 966، پانچویں نمبر پر غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویب سائٹس 10 ہزار 255 ویب سائٹس و اکائونٹس بلاک کئے،7 ہزار 275مختلف غیر ضروری ویب سائٹس ، 7 ہزار 187تحقیر آمیز اور نقالی کی ویب سائٹس ، 6 ہزار 819 تو ہین عدالت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیااکاونٹس کو بلاک کیاہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے مجموعی طو رپر 12 لاکھ 26 ہزار 890 ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کیلئے کارروائی کی تھی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں