hukumat ki koshish imran khan jail mein rahen

نوفروری واقعات کی تحقیقات مکمل، انصارعباسی کا دعویٰ۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر اور 8 فروری کے انتخابات میں تحریک انصاف کے بڑے مینڈیٹ کے بعد، نگراں حکومت 9 مئی کے حملوں کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی 6 جنوری کو تشکیل دی گئی تھی تاکہ 9 مئی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور منصوبے کے مطابق پرتشدد کارروائیوں اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں حصہ لینے والوں کا تعین کیا جا سکے۔ کمیٹی کو 9 مئی کے واقعات کے فوری اور دور رس اثرات کا جائزہ لینے کا کام بھی سونپا گیا تھا، اور اسے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔جنگ ” کے مطابق  8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے چند روز قبل اس ذیلی کمیٹی کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا تھا کہ کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے اور اسے پتہ چلا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پاک فوج کے ادارے میں دراڑ ڈالنے کی منظم سازش تھے۔ کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ، سازش کرنے والوں اور منصوبہ سازوں میں مقامی اور غیر ملکی عناصر شامل تھے۔” دی نیوز” کو اس وقت بتایا گیا تھا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے جسے منظوری اور ضروری کارروائی کیلئے کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ عام انتخابات کے بعد تمام متعلقہ حکام کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں