وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے 8ویں عبوری ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے ،صحافیوں کی 19سال کی جدوجہد اور انتھک کوششوں کے بعد انھیں 8واں عبوری ویج بورڈ ایوارڈ ملے گا ،تمام صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے 8ویں حتمی ویج بورڈ ایوارڈ کا اجراءکیا جائے گا ،8ویں ویج بورڈ کے چیئرمین نے آجر اور اجیر کی ان پٹ کے بعد یہ عبوری ویج ایوارڈ تیار کیا ہے ،وزارت اطلاعات و نشریات مستقل ویج ایوارڈ کے لئے مکمل تعاون کریگی ،14اگست کو صحافیوں ،میڈیا ورکرز کی نوکریوں اور سماجی تحفظ کے ساتھ میڈیا و اشتہارات پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ،وزارت اطلاعات کی جانب سے ملک بھر کے پریس کلبز اور نیوز ایجنسیوں کی بند کی گئی گرانٹ بحال کر دی گئی ہے ،عبوری ویج بورڈ ایوارڈوزیراعظم عمران خان کی طرف سے نئے پاکستان میں صحافیوںاورمیڈیا ورکرز کے لئے تحفہ ہے ۔وہ بدھ کو پی آئی ڈی میں 8ویں ویج بورڈ کے چیئرمین اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کے مشاورتی اجلاس میں اتفاق رائے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے صدر حاجی محمد نواز رضا ،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، پرویز شوکت ،پی آر اے ،آر آئی یوجے اورایپنک کے نمائندے بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔
8ویں عبوری ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان۔۔
Facebook Comments