آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چیئرمین جسٹس جناب حسنات احمد خان آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے حوالے سے 8اور 9مئی بروز بدھ اور جمعرات صبح 11؍بجے جمیل چیمبر، بالمقابل کوآپریٹو مارکیٹ (پیراڈائز ہوٹل والی گلی) کراچی میں عدالت لگائیں گے۔ اس موقع پر ویج ایوارڈ کے حوالے سے کارکنان کی گواہیاں قلمبند کی جائیں گی۔ گزشتہ ماہ اپریل میں بھی چیئرمین صاحب نے ویج ایوارڈ کے کیسز کی سماعت کی تھی جس میں جنگ، ڈان، دی نیوز، نوائے وقت، جاوید پریس، کے یو جے کے ساتھیوں نے گواہیاں دی تھیں۔ آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے جنرل سیکرٹری نے اخباری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ ایکسپریس، دنیا، امت، امن، خبریں، نئی بات، کاوش، عبرت، جہان پاکستان، دی نیشن، بزنس ریکارڈ اور دیگر اخبارات کے کارکن بھی ہمت کریں اور اپنی اپنی گواہیاں ریکارڈ کرائیں۔ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے حلف نامے کے ہمراہ جس پر نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر اور اخبار کے نام کا اندراج ہو، کے ساتھ گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران گرانقدر مہنگائی، مالی مسائل اور دیگر امور علیحدہ کاغذ پر تحریری شکل میں لکھ کر یونین کے ہمراہ یا انفرادی طور پر چیئرمین صاحب کے سامنے پیش ہوکر اپنی اپنی گواہیاں ریکارڈ کرائیں۔
اخباری ملازمین کے لئے اہم اعلان
Facebook Comments