63 sahafion ka chief justice pakistan ka naam khula khat

63 صحافیوں کا چیف جسٹس پاکستان کے نام کھلا خط۔۔

 ملک کے63 نامور صحافیوں نے ملک میں جبری گمشدگیوں، حسان نیازی کی بازیابی  اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام  کھلا خط  لکھ دیا ۔خط میں لکھا گیا ہے  کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں، سیاسی مبصرین کا ایک گروپ ہیں جو ملک میں آئین ،جمہوریت اور قانو ن کی حکمرانی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، الطاف حسن قریشی ، عطاء الحق قاسمی ، امتیاز عالم ،ایاز امیر، حسن نثار ،حامد میر، مظہر عباس ،رؤف کلاسرا،ہارون الرشید،کامران خان،ارشاد بھٹی،کاشف عباسی ،سلیم صافی ،جاوید چودھری، محمد نوشاد علی ، مبشر لقمان ،طلعت حسین ،نسیم زہرہ ،نجم سیٹھی ،مہر بخاری ،جگنو محسن ،بینظیر شاہ ، سمیت دیگر  صحافیوں و تجزیہ کاروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وہ  چیف جسٹس ﮐﯽ توجہ آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔خط میں سینئر صحافیوں و سیاسی مبصرین نے عدالتوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ یقین ہے کہ عدالتیں 9اور  10مئی کے فسادات کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی،تاہم احتساب کی آڑ میں ملزمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں۔ہمیں پورا یقین اور امید ہے کہ آپ ہماری اپیل کا نوٹس لیں گے اور ملک میں آئین ، عوام کے بنیادی حقوق اور بنیادی جمہوری اقدار کو برقر اررکھنے کیلئے تیزی سے کام کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں