60 safahat ka ishtehar adalat ke notices jaari

60 صفحات کا اشتہار،عدالت کے نوٹسز جاری۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچڑ کی درخواست پر سماعت کی۔اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 26 فروری کو سرکاری خزانے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا۔درخواست گزار نے استدعا کی مریم نواز کی 60 صفحات پر مشتمل اخباری اشتہار کو غیر قانونی قرار دیا جائے، مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اشتہاری مہم کی مد میں خرچ کی گئی رقم وصول کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر ڈی جی پی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں