60 Percent girls in Karachi University

جامعہ کراچی میں  60 فیصد طالبات

اطالوی صحافیوں کے وفد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور ثقافتی تبادلے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔جس پر ڈاکٹر اجمل خان نے جامعہ کراچی میں ہونے والی تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا۔۔نہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کی اکثریت غریب اورمتوسط طبقے سے ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ جامعہ کراچی میں 60فیصد سے زائد تعداد طالبات کی ہے جو اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ جامعہ کراچی نہ صرف اعلیٰ تحقیق وتدریس فراہم کررہی ہے بلکہ جامعہ کراچی ایک محفوظ اور پر امن ادارہ ہے۔ ۔بعدازاں وفد نے جامعہ کراچی کے انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز(آئی سی سی بی ایس)کا دورہ کیا جہاں انہیں سینٹر میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں اور لیبز میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے نہ صرف پریزنٹیشن دی گئی بلکہ انہیں تمام لیبز،لائبریری اور پورے سینٹر کا دورہ بھی کرایا گیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں