maah ke andar har sahafi ko plot dilane ka aelan

6 ماہ کے اندر ہر صحافی کو پلاٹ دلانے کا اعلان۔۔

راولپنڈی اسلام آباد میں پریس کلب کے انتخابات نےصحافیوں کو پیکا ایکٹ کے خلاف متحد کرنے کے بجائے چار حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک گروپ نے تو چھ ماہ کے اندراندر ہر صحافی کو پلاٹ لے کر دینے کا اعلان کر دیا۔ تاہم یہ سوالات بھی اٹھائے جار ہے ہیں کہ نیشنل پریس کلب کے انتخابات جلد بازی میں کروانے کے پیچھے پیکا ایکٹ پر خاموشی اختیار کروانا تو نہیں؟ ذرائع کے مطابق پریس کلب انتخابات میں سب کو مل کر آزادی صحافت، پیشہ ورانہ وقار اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے درست قیادت کا انتخاب کرنا چاہئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں