چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت پرنٹ و الیکڑانک میڈیا صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، ڈھائی ماہ کے دوران عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے 55 اخباری ملازمین کو 6 کروڑ کے واجبات دلائے۔ بدھ کو ضلع کچہری میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین این آئی آر سی نورزمان، چیئرمین پیمرا شکایات سیل محمد علی بخاری اور چیئرمین بار چوہدری حفیظ اللہ نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین شاہد کھوکھر نے کہاکہ آئی ٹی این ای کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے والے درجنوں اخبارات کے اشتہارات بند کیے ہیں، الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے لیے حکومت نئی قانون سازی کر رہی ہے۔
Facebook Comments