جرنلسٹ سپورٹ فنڈز سے صحافیوں کو امدادی چیک جاری کردئیے گئے۔۔ڈی جی پی آر ثمن رائے کاکہناہے حکومت مشکل وقت میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، ڈی جی پی آر ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور ڈاکٹراسلم ڈوگر نے چیک تقسیم کئے – صوبہ بھر کے 53 صحافیوں میں 21 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے 23صحافیوں کو چیک دئیے گئے ، 28صحافیوں میں بچیوں کی شادی اور علاج معالجہ کے لئے مالی گرانٹ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

Facebook Comments