اداکارہ زیبا بختیار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچاس برس کی عمر میں پہلی بار جِم جانا شروع کیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی،انہوں نے اپنے سابق شوہر عدنان سمیع خان سے طلاق اور پھر بیٹے کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ماہ تک بیٹے کی کفالت حاصل کرنے کے لئے قانونی جنگ لڑی اس دوران شدید ڈپریشن کا شکار ہوئی جو بعدازاں ذیابطیس میں تبدیل ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ صرف 25 برس کی عمر میں ذیابطیس جیسے مرض میں مبتلا ہوئی جبکہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی اس موذی مرض کا شکار نہیں۔زیبا بختیار نے بیماری پر قابو پانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت تک ڈپریشن کی ادویات لیں تاہم جلد ہی ادویات کو چھوڑ کر اپنے کھانے پینے اور ورزش کا خیال رکھنا شروع کیا اور 50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا۔انہوں نے کہا کہ زائدالعمری کے باوجود اپنی فٹنس کا خیال رکھتی اور جم جاتی ہیں، جہاں وہ زیادہ تر وزن اُٹھانے کی مشق کرتی ہیں۔اس حوالے انہوں نے ماضی میں اپنی انسٹاپوسٹ میں بھی بتایا تھا کہ وہ 53 برس کی عمر میں 70 کلو تک وزن اُٹھاتی ہیں۔
50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا، زیبابختیار۔۔
Facebook Comments