آگاہی ایوارڈ ز کی تقسیم کے سلسلے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے چار درجن سے زائد صحافیوں کو ایوارڈ دیئےگئے، تقریب میں ڈنمارک کے سفیر راف مچل ہے پر یرا،یورپی یونین کی سفیر اندرولاکا مینارہ، سابق ائیر چیف سہیل امان ،سابق سیکرٹری مظفر قریشی، سابق سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ ، سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ،ایم این اے روزینہ ، سینئر صحافی عامر غوری اوردیگر شخصیات نے ایوارڈز تقسیم کئے،پریو ش چوہدری ،صدر اور بانی آگاہی ایوارڈز نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ رسائی میں میسر اعدادو شمار ، اطلاعات کا حق اور وسائل تک پہنچ تحقیق اور نئے کام کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہیں جو ایک نالج اکانومی قائم کرتے ہیں،یہ مومینٹم درست سمت میں آگے بڑھانے کیلئے میڈیا کی آزادی سب سے اہم ہے جسکی بدولت معاشرہ خوشحالی پاتا ہے،عامر جہانگیر چیف ایگزیکٹو مشعل پاکستان کہا کہ صحافت اداروں سے اب عوام پر مرکوز ہورہی ہے،آگاہی ایوارڈزایک ایسا عمل انگیز ہے جو معاشرہ میں بہترین جانکاری سازوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید آگاہ اور مربوط ایکوسسٹم کی راہ ہموار کریگا،مقررین کا کہناتھا کہ آگاہی ایوارڈ پاکستان میں اعدادو شمار کے مطابق اور تفتیشی اندازمیں صحافت کو فروغ دیتے ہیں،آگاہی ایوارڈزانسانی مفاد پر مبنی مواد اور اثر انگیز صحافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،آگاہی ایوارڈز کا مقصدملک میں ہونیوالی بہترین صحافت کو تسلیم کرنا اور اسکا اعتراف کرنا ہے اور اس کیلئے میڈیا انڈسٹری میں صحتمند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے،اخلاقی ا ور پیشہ وارانہ صحافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کی غیر جانبدارانہ معلومات تک رسائی کیلئے جامع معلوماتی مواد تخلیق کیا جاسکے جس پر اعتماد کیا جا سکے،آگاہی ایوارڈز کیلئے جو سٹوریز منتخب کی جاتی ہیں انکا تجزیہ یونیسکو کے میڈیا ، ڈویلپمنٹ انڈی کیٹرز کے اصولوں اور سنٹر فار انٹر نیٹ اینڈ میڈیا اتیھکس کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں عبدالوسیم عباسی ، صائمہ شبیر،محمد حسین خان ،عمر ننگیانہ،ضمیر اسدی ،اسلام گل آفریدی،عمر باچا،فرحت جاوید ربانی ،عماد خلیق،فیاض احمد،سید بابر علی،ذیشان انور،رحیم بخش ساعر ،وقار محمد خان ، رمشا جہانگیر،میمونہ رضا ،محمد ابراہیم،عبدالرشید ،منور علی راجپوت،مبارک زیب خان ،کریم اسلام،فاروق بلوچ،شمائلہ جعفری، شفق رفیع،عمارہ شیراز ،محمد عاطف شیخ ، شازیہ حسن، ذوالقرنین ہندل،ثنا ءجمال ،ماہ رخ سرور،ارشد یوسفزئی،فیصل ظفر،رضوانہ نقوی،زورال خرم نائیک،عدنان عامر،احمد سرفراز،محمد شہاب الدین، رضوان احمد طارق،فرقان الہٰی،ایاز احمد،اکرام اللہ مروت اور یوسف عجب بلوچ شامل ہیں۔
47 صحافیوں کے لئے آگاہی ایوارڈز۔۔۔
Facebook Comments