فرودس عاشق اعوان نے آگاہ کیا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی خالی آسامی کیلئے 42 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، انکے انٹر و یوز کئے جا چکے ہیں، جلد وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایم ڈی منتخب کر لیا جائیگا، ادارے کو آزاد وخود مختار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمانی رپورٹر ز ایسویسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی اجلاس میں صدر پی آر اے بہزاد سلیمی، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر کی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور پی آراے کی طرف سے صحافیوں کے مسائل پر نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، کمیٹی ارکان نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کی، سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ آدھا رمضان گزرگیا اور کئی میڈیا اداروں میں تین سے چھ ماہ تک تنخواہیں ادا نہ کرنا ظلم ہے، حکومت رمضان میں بقایا جات فوری ادا کرے۔۔
Facebook Comments