4 photographers ko dakuon ne loot lia

چار فوٹوگرافرز کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔

کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو ان کے قیتمی سامان بشمول کیمرے، موبائل اور نقدی سے محروم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر زوہیب نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روکا اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافروں سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں