چینلز ورکرزکو  4 چھٹیاں ملیں گی۔۔

سرکاری ملازمین عید پر چھ چھٹیاں کریں گے۔ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کےمطابق عید پر بارہ سے پندرہ اگست تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی جبکہ دس اورگیارہ اگست ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملائی جائیں گی تو یہ چھ چھٹیاں بن جائیں گی۔جمعہ سولہ اگست کو دفاتر کھلیں گے، حکومت نے طویل چھٹیوں کا تسلسل توڑنے کےلئے ہفتہ سترہ اگست کی تعطیل بھی ختم کردی ہے اور سترہ اگست کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اوربنک کھلے رہیں گے۔دریں اثنا اخباری کارکنان اے پی این ایس کی تعطیلات کے مطابق چھٹیاں کرسکیں گے جب کہ الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کو بھی چار چھٹیاں ملیں گی، جو انتظامیہ کے  مشورے سے  ہوسکیں گی۔۔الیکٹرانک میڈیا کے کارکنان کے لئے چونکہ ابھی تک قوانین وضع نہیں ہوسکے ہیں اسی لئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ ہر تعطیل چینلز کے ورکرز کو دی جاتی ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں