news one mein jabri bartarfian jaari

4 اپریل تک تمام واجبات کلیئر کرنے کا اعلان۔۔

پپو نے ایک بار پھر میڈیا ورکرز کے اہم مسئلے کی نشاندہی کرکے ان کا مسئلہ حل کرادیا۔۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران جونیئر ڈاٹ کام پر پپو کے حوالے سے ایک خبر جس کا عنوان تھا۔۔ نیوزون کے کارکنان کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔ شیئر کی گئی، دوپہر کو خبر جیسے ہی شیئر ہوئی، نیوزون کےکارکنان اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، پپو کے مطابق اس خبر کا نیوز ون کے موجودہ سربراہ طاہر اے خان نے بھی نوٹس لیا، جس کے بعد فوری طور پر کارکنان کو اعتماد میں لیا گیا، پپو کا کہنا ہے کہ طاہر اے خان، محترمہ سیما طاہر صاحبہ سمیت نیوز ون کی پوری کور ٹیم نیوزروم میں آئی اور کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ آنے والے منگل تک یعنی چار اپریل تک نیوز ون کے تمام ملازمین کے واجبات کلیئر کردیئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے انتظامیہ کی پلاننگ تھی کہ دو، دو ماہ کرکے واجبات ادا کئے جائیں لیکن اب سارے واجبات ایک ساتھ ادا کئے جائیں گے، انہوں نے ورکرز کو یہ بھی بتایا کہ تین اپریل یعنی بروز پیر سے نئی انتظامیہ نیوز ون کا چارج سنبھال لے گی، اور اب نیوز ون کے تمام معاملات نئے مالکان کی جانب سے مرزا یوسف بیگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کسی کو نہیں نکالا جائے گا۔۔ کارکنان اطمینان رکھیں ۔۔دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں