4 اینکرز فارغ،3 افسران پر تشددکے بعد نکال دیاگیا۔۔

92 نیوز میںبرطرفیوں کا عمل رک نہیں سکا۔۔اینکرز سمیت صحافیوں اور دیگر ملازمین کو بغیر کوئی وجہ بتائے نکالنے کا عمل جاری ہے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون پروگرام اینکر سمیت نیوز کے تین اینکرز کو اچانک کوئی وجہ بتائے بغیر نکال دیا گیا۔۔اسی طرح ایک این ایل ای کو موبائل استعمال کرنے پر نکال دیا۔۔ایک مانیٹرنگ والے لڑکے کو کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں بیٹھنے پر نکال دیا۔ایک نے تیرہ گھنٹے ڈیوٹی کی اس کے بعد گھر جانے کے لئے دفتر میں بیٹھ کر اپنے ساتھی کا ویٹ کررہاتھا اسے بھی یہ الزام لگا کر یہ فارغ بیٹھا ہوا ہے نوکری سے برطرف کردیاگیا۔۔ ایک ایم سی آر والے لڑکے کو پیچھے ٹیک لگا کر بیٹھنے پر نکال دیا۔۔انٹرنیشنل ڈیسک ہیڈ کو بغیر وجہ بتائے نکال دیااور اس سے زبردستی استعفا لے لیاگیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایڈمن افسراور اکاؤنٹ مینیجر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہاں موجود عینی شاہدین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایک کو پائپ سے ماراگیا جب کہ دوسرے کو منہ پر تھپڑ ہی تھپڑ مارے گئے۔۔ پرچیزر کو بھی مارپیٹ کر نوکری سے فارغ کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر اسٹاف کو چینل کے دفتر سے فیکٹری میں منتقل کردیاگیا۔۔اس سے قبل جب عید سے پہلے ڈائریکٹر نیوز نے استعفا دیا تھا تو چینل انتظامیہ نے پندرہ افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں