365 چینل، مسائل زیادہ وسائل کم، اہم انکشافات۔۔

پروگرامنگ ہیڈ کے 365 نیوز سے استعفے اور واپس بول نیوزمیں جانے کے بعد 365 نیوز میں ڈاؤن سائزنگ شروع کردی گئی ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ 365 نیوز میں وسائل کی کمی، افرادی قوت کی کمی، انویسٹمنٹ کی کمی، معاملات بروقت حل ہونے کے بجائے اس میں مسلسل تاخیر اور تنخواہوں میں تاخیر پر پروگرامنگ ہیڈ مایوس ہوکر استعفا دے گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ 365 نیوز میں اس وقت کئی افراد باس اور ہیڈ بنے ہوئے ہیں اور کچھ بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔۔چینل کا مالک ایک طرف، سی او او ۔۔ سی ای او کو بھی چھوڑ دیں۔۔ کیوں کہ یہ تو اپنی جگہ ہیڈ اور باسز ہیں ہی۔۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ  سوشل میڈیا ہیڈ، مارکیٹنگ ہیڈ، پروڈکشن ہیڈ، ایگزیکٹیو پرڈیوسر(نان ٹیکنیکل) سمیت ان کے خاص الخاص ایسوسی ایٹ پرڈیوسر بھی چینل کو ہیڈ کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔۔ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے ہٹ کر چینل کے دوسرے ڈیپارٹمنٹز میں دخل اندازی، یہ لوگ کام کرنے والے ملازمین کو زبردستی 365 چینل سے نکلوا کر اپنے تعلق رکھنے والے نان ٹیکنیکل اور نان کوالیفائیڈ لوگوں کو 365 چینل میں نوکریاں دلوا رہے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ، 365 چینل میں انویسٹمنٹ کا شدید مس یوز کیا گیا جس کی ذمہ دار ایگزیکیوٹو پروڈیوسر اور ان کے ایسوی ایٹ سیٹ پروڈیوسر پروگرامنگ ہیں،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں