تھری سکسٹی فائیو نیوز چینل میں اکتوبر کی سیلری یکم نومبر کو ہی دے دی گئیں۔۔پپو نے بتایا ہے کہ مہینے کی پہلی تاریخ کو اسی فیصد سے زائد ملازمین کی سیلری کلیئر کردی گئی ہیں۔۔ چند ملازمین جنہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی تھیں انہیں بھی جلد سیلری دے دی جائے گی۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ تک سیلری والے تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کی تنخواہیں بینک میں بھیجنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔۔ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ انشورنس اور دیگر مراعات کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل کے پشاور اور کوئٹہ بیورو کا بھی جلدآغاز ہونے جارہا ہے۔۔ جب کہ تین نئی ڈی ایس این جیز بھی فلیٹ میں شامل کی جارہی ہیں۔۔
Facebook Comments