35 workers fired from daily islam

روزنامہ اسلام سے 35ورکرز برطرف۔۔

کراچی سے شایع ہونے والے روزنامہ اسلام نے اپنے 75 میں سے تقریبا آدھے ملازمین(35) فارغ کر دیے اور ظلم تو یہ ہے کہ اس کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا گیا جس کی کم ازکم ان جیسے دین دار لوگوں سے توقع نہیں تھی۔ عصر کی نماز کے بعد اجلاس میں بتایا گیا کہ ادارے کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اور عشا کے بعد ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔کسی کو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی اضافی تن خواہ دی گئی۔
ان فارغ کیے گئے ملازمین میں بہت سے ایسے بھی ہیں جو گزشتہ پندرہ، بیس سال سے ادارے کے لیے کام کر رہے تھے۔انھیں بھی خالی ہاتھ گھر بھیج دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں