معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرد وس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیمرا کونئے چینلز کیلئے 187درخواستیں موصول ہوئیں،پیمرا نے 11چینلز کو تعلیمی لائسنس ،اسپورٹس چینلز کے 5 نئے لائسنس ،کسانوں کے حوالے سے 2لائسنس جاری کیے ،نئے چینلز آنے سے روز گار کے مواقع بڑھیں گے ،مارکیٹ میں بڑی تعداد میں نئے چینلز کی ڈیمانڈ ہے۔ پیر کو پیمرا ہیڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے 3ڈی ٹی ایچ لائسنس جاری کیے،ڈی ٹی ایچ آنے سے اسکرین کی کوالٹی بہتر ہو گی۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ میڈیاکے مسائل کے حل کیلئے میڈیا ٹریبونل بنانے کیلئے سمری بھیجی جارہی ہے۔
Facebook Comments