3 maah se tankhua nahi bureau band karne ka faisla

3 ماہ سے تنخواہ نہیں، بیورو بند کرنےکا فیصلہ۔۔

مہنگائی کے اس دور میں جہاں ملک کے بیشتر شہری  پریشان ہیں وہی نئی بات میڈیا گروپ کے چینل “لاہور رنگ “نے فیصل آباد بیورو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے بڑوں نے بیورو بند کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے آئندہ چند روز میں لاہور رنگ فیصل آباد کے تمام ملازمین کو فیصلے سے آگاہ کردیا جائے گا۔پپو کے مطابق فیصل آباد بیورو کے ورکرز کو پچھلے تین ماہ سے تنخواہیں بھی  نہیں ادا کی جارہی ہیں جس کے باعث مہنگائی کے اس دور میں ورکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔۔ پپو کے مطابق لاہور رنگ نے مارچ 2022ء  میں فیصل آباد بیورو کا افتتاح کیا تھا لاہور رنگ انتظامیہ نے فیصل آباد بیورو کو چلانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر جو  فیصل آباد کی سب سے بڑی کیبل کے مالک بھی ہیں ان کو بزنس پارٹنر بنایا تھا بیورو آفس میں چار رپورٹرز ،چار موبائل کٹ آپریٹرز ،اسائنمنٹ ایڈیٹر اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ہائیر کیا تھا مگر فیصل آباد بیورو کے اسٹاف کی نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد تو اب تک تنخواہ ہی نہیں ادا کی گئی ہے فیصل آباد بیورو آفس کا بجٹ بھی بہت کم رکھا گیا تھا رپورٹرز اور موبائل کٹ آپریٹرز کی تنخواہیں بارہ ہزار سے لیکر اٹھارہ ہزار کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ فیصل آباد بیورو کا بزنس بھی اچھا تھا اس کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔۔اور نہ ہی  ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے کوئی بھی ٹائم نہیں دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور رنگ نے فیصل آباد بیورو کے تمام ملازمین کو “فائر” کرنے کیلئے پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا اس حوالے سے چینل کے آفیشلز کی بڑوں سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصل آباد بیورو کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے اگلے چند دونوں میں ملازمین کو آگاہ کردیا جائے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں