tv anchor dusri shadi keliye tayyar

تین بڑے پراجیکٹ مصروفیت کی وجہ سے چھوڑ دیئے

اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تین بڑے پروجیکٹ ملنے اور اپنی مصروفیات کے باعث نا  کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ حال ہی میں  اداکارمحسن عباس حیدر نے متھیرا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ” الحمدللہ مجھے کبھی  کسی سے کام مانگنے کی  ضرورت پیش نہیں آئی  اللہ پر توکل بہت مضبوط ہےکہ جو میرے حصے کا وہ مجھ سے کوئی نہیں لے سکتا اور اگر وہ کسی اور کے حصے کا ہےاور اگروہ میرے سے ہوتے ہوئے کہیں اور چلا جاتا ہے تو میں کبھی آفسردہ نہیں ہوا۔ اس نے اس چیز سے شہرت حاصل کرنی تھی یا بننا تھا۔میں آپ کو تین بڑے پروجیکٹ بتاتا ہوں پہلا “خانی” ڈرامہ مجھے آفر ہوا جو میں نہیں کر پایا جس سے فیروز خان  کا کیرئیر عروج پر پہنچ گیا۔دوسرا پراجیکٹ ” رانجھا رانجھا کردی” کا بھولے  کا کردار   جس نے عمران اشرف کو عروج پر پہنچا دیا۔ اسی طرح” پری زاد” کا سکرپٹ میرے گھرپر رکھا ہے کتاب پڑی ہے کانٹریکٹ پڑا ہے لیکن میں نہیں کر پایا احمد  علی اکبر  کے نصیب کو بدل دیا اور عروج پر گیا ۔یہ تین میجر پروجیکٹ  میں نے آپکو بتائیں جو میرے پاس آئے لیکن میں نہیں کر پایا کیونکہ وہ کسی اور کے حصے کا تھا”۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں