بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوز چینلز نے بھی اپنی ادارتی پالیسی میں فوری تبدیلیاں شروع کردی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہمدردی رکھنے والے اینکرز کا آف ائر کرنا شروع کردیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سما نیوز نے پی ٹی آئی کے حمایتی عمران ریاض خان اینکر کو فوری آف کردیا ہے دوسری طرف جیونیوز کی جانب سے بھی ارشاد بھٹی کو آف ائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں جب کہ پبلک نیوز میں خاتون اینکر ملیحہ ہاشمی بھی ایسی ہی پابندی کا شکار ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اگر کل تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے مزید کئی نام پابندی کی زد میں آسکتے ہیں ۔ پپو کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے اینکرز اور تجزیہ کار چینلز انتظامیہ کا ٹارگٹ بنیں گے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments