نیوزون کے اوورسیز نمائندے نے چھبیس ماہ کی سیلری کے لئے پیمرا میں درخواست دے دی۔۔ چینل انتظامیہ نے اپنے نمائندے کو پہچاننے سے انکار کردیا، لیکن جب نمائندے نے ثبوت و شواہد پیش کئے تو انتظامیہ لاجواب ہوگئی، پیمرا سے مہلت طلب کرلی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پیمرا میں نیوزون کے واشنگٹن میں نمائندے نے درخواست دی کہ ادارہ انہیں چھبیس ماہ سے سیلری نہیں دے رہااور مسلسل ٹالا جارہا ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ ستمبر دوہزار بائیس تک انہیں ہر ماہ ادارے کی جانب سے سیلری ملتی رہی لیکن اس کے بعد اچانک ادارے کے حالات ایسے خراب ہوئے کہ تمام ورکرز کی تنخواہوں میں تاخیر ہونے لگی۔۔اسی دوران طاہر اے خان نے چینل نئی انتظامیہ کو بیچ دیا۔۔ لیکن واجبات کلیئر نہیں کئے۔۔ چینل کی نئی انتظامیہ بھی واشنگٹن کے نمائندے سےکام لیتی رہی لیکن سیلری سے متعلق ٹالتی رہی، جس پرتنگ آکر نمائندہ واشنگٹن نے پیمرا میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست دے دی۔ پیمرا میں سماعت کے دوران نیوزون چینل کی انتظامیہ نے اپنےنمائندے کو پہچاننے سے انکار کردیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ یہ ہمارا ملازم ہی نہیں۔۔ جس پر نمائندہ واشنگٹن نے پیمرا میں پرانی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی تنخواہوں کے پےسلپ، بینک اکاؤنٹس میں سیلری ٹرانسفر، اور رواں سال ادارے کی جانب سے دیا گیا اتھارٹی لیٹر بھی جمع کرادیا، ساتھ ہی اب تک جو جو خبریں انہوں نے دیں اسکے کلپس اور اسکرین شاٹس بھی پیمرا میں جمع کرادیئے، یہ سب دیکھ کر نیوزون انتظامیہ لاجواب ہوگئی، پیمرا نے اب چینل انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کے مہلت دے دی ہے۔۔