پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال نے یقین دلایا ہے کہ ریجنل اخبارات کی مشکلات جلد دور کردی جائیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور حقیقی حیثیت کی حامل اخبارات و جرائد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ وہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے دورے کے موقع پر اے پی این ایس خیبرپختونخوا کے چیئرمین اور روزنامہ وحدت کے ایڈیٹر سید ہارون شاہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت صحافت کی آزادی کی علمبردار ہے اور ملک میں آزادی صحافت کو مقدم رکھے گی، ریجنل اخبارات کیلئے اشتہارات کی مد میں 25؍ فیصد کوٹہ پرمن و عن عمل کیا جائے گا۔
Facebook Comments