پشاور بیورو کے بعد 24 نیوز نے اپنا کوئٹہ بیورو بھی بند کردیا۔۔پپو کے مطابق کوئٹہ بیورو کے تمام اسٹاف کو ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کوئی متبادل انتظام کرلیں۔۔ پپو کے مطابق کوئٹہ بیورو میں بیورو چیف سمیت سات ملازمین ہیں جنہیں لاہور ہیڈآفس سے سترہ جولائی تک کی ڈیڈلائن دی گئی ہے جس کے بعد یہ سب بیروزگار ہوجائیں گے۔۔ ان لوگوں کو کہاگیا ہے کہ مالی بحران کے باعث کوئٹہ بیورو نہیں چلا سکتے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں اب صرف ایک رپورٹر ہی کام کرے گا اور وہ بھی اپنے گھر سے خبریں ہیڈآفس بھیجا کرے گا کیوں کہ آفس بھی بند کیاجارہا ہے۔۔
Facebook Comments