لاہور کے چینل ٹوئنٹی فور نے میرپور آزاد کشمیر میں اپنا بیورو آفس بہت ہی عجیب طریقے سے اچانک ختم کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے ایڈمن ہیڈ لاہور سے ٹرک لے کر خود دیگر بندوں کے ہمراہ میرپور پہنچے اور کسی سلام دعا اور آمد کا مقصد بتائے بغیر بیوروآفس سے سامانا اٹھانا شروع کردیا۔۔ جس پر جب بیوروچیف نے لاہور میں اسائنمنٹ اور ایچ آر والوں سے فون پر صورتحال بتاکر وجہ جاننی چاہی تو انہوں نے پہلے تو لاعلمی کا اظہار کیا کچھ ممنٹوں کے بعد بیوروچیف کو فون کرکے بتایا گیا کہ بیورو ختم کردیاگیا ہے لیکن آپ کام کریں۔۔ حیرت کی بات ہے بیوروآفس سے تمام سامان سمیت کیمرے اور چینل کا لوگو تک ٹرک میں لاد کر واپس لے جایا گیا ایسی صورتحال میں وہاں کام کیسے ہوسکتا ہے۔۔ بیوروچیف کو کہا گیا کہ فری میں کام کریں کیونکہ یہاں سب فری میں ہی کام کرتے ہیں جس پر ایڈمن ہیڈ کو بتایا گیا کہ میرپور میں کوئی فری میں کام نہیں کرتا سب تنخواہیں لیتے ہیں۔۔۔ بہرحال پپو کا کہنا ہے کہ مالک عمرے کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہر ہیں ایچ آر کو اس معاملے کا علم نہیں تھا تو پھر بیوروآفس ختم کرنے کا یہ اچانک فیصلہ کس نے کیا اور کون ہے جو مالک کی غیرموجودگی میں چینل کی ساکھ متاثر کرنے والے اقدامات کررہا ہے۔۔
ٹوئنٹی فور نیوز کا میرپور بیورو ختم۔۔۔
Facebook Comments