24 نیوز کے ڈپٹی بیوروچیف پر قاتلانہ حملہ۔۔

24 نیوز کے اسلام آباد میں ڈپٹی بیوروچیف عرفان ملک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔۔ انہیں میڈیا ٹاؤن میں چند نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔۔عرفان ملک کے مطابق وہ آفس سے گھر جارہے تھے کہ انہوں محسوس ہوا کہ ایک گاڑی ان کا پیچھا کررہی ہے۔۔جب میں اپنے گھر کے قریب پہنچا تو وہاں ایک اور کار کھڑی ہوئی تھی، میں گھر گیا اور واپس باہر آیا اور میڈیا ٹاؤن میں آفس کا رخ کیا لیکن گھر سے کچھ ہی فاصلے پر مجھے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر میں وہاں سے بھاگا اور سیدھا میڈیا ٹاؤن کے آفس پہنچا، عرفان ملک کے مطابق انہوں نے سنا کہ ایک نامعلوم شخص اپنے ساتھی کو کہہ رہا تھا کہ اسے گولی ماردو،ڈپٹی بیوروچیف جیسے ہی میڈیا ٹاؤن کے آفس پہنچے آٹھ کے قریب لوگوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ریکارڈنگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہے۔۔ملزمان کافی دیر تک تشدد کرتے رہے اور فرار ہوگئے، ڈپٹی بیوروچیف نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرادی ہے، دریں اثنا نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرارنے اتوار کی شام ہنگامی پریس کانفرنس میں عرفان ملک پر تشدد کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر آئی جی اسلام آباد کے آفس کے باہر احتجاج کی وارننگ بھی دے دی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں