وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق گمراہ کن خبر دینے پر پیمرا نے 24 نیوز پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور سات یوم میں معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔۔ 24نیوزکے پروگرام نجم سیٹھی کے ساتھ میں معروف اینکر نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑے اور علیحدگی کی خبر دی تھی جس پر وزیراعظم نے اپنے وکیل بابراعوان کے ذریعے پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس میں شکایت کی تھی، جس پر باقاعدہ سماعت کے بعد جرمانہ اور معافی کا حکم دیا گیا۔۔دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں اور پیمرا کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔۔
Facebook Comments